سیﺅل ۔ 7 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام جاری فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ یورو گوئے، وینزویلا، اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل …
فیفا انڈر 20 ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائینگے

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 7 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام جاری فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ یورو گوئے، وینزویلا، اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل میں اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ امریکہ اور پرتگال کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ اٹلی، انگلینڈ، یوروگوئے اور وینزویلا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں جو آج جمعرات کو سیمی فائنلز میں آمنے سامنے ہونگی۔ اس سے قبل وینزویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔








