سینٹ لوسیا ۔ 7 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو سینٹ لوسیا میں کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شیڈول تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے چودہ رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق پاکستان …
ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائیگا

مزید خبریں
سینٹ لوسیا ۔ 7 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو سینٹ لوسیا میں کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شیڈول تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے چودہ رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راﺅنڈر روسٹن چیس پہلی بار ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، چیڈوک والٹن اور ویرا سیمی پرماﺅل کو ڈراپ کر دیا گیا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، جوناتھن کارٹر، روسٹن چیس، میگل کمنز، شینن گبرائل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پاویل اور روومان پاویل پر مشتمل ہے۔








