31.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹنڈومحمدخان ، تعلیم انسان کی زندگی میں روشنی کی امید ہے، انسان...

ٹنڈومحمدخان ، تعلیم انسان کی زندگی میں روشنی کی امید ہے، انسان کی اہمیت و قدر تعلیم کی بدولت ہے، ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی

- Advertisement -

ٹنڈومحمدخان ۔ 14 اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی حیدر آباد کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر سید عطا حسین موسوی نے کہا کہ انسان کی اہمیت و قدر تعلیم کی بدولت ہے، تعلیم انسان کی تاریک زندگی میں روشنی کی بہار ہے، تعلیم کا حصول ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ٹنڈومحمدخان کے نجی اسکول میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ فاصلاتی نظام تعلیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا شمار ایشیاء کی بڑی جامعات میں ہوتا ہے، یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انسان کی اہمیت و قدر علم کے بدولت ہے علم وہ روشنی ہے جو زندگی کو روشن مستقبل میں بدل دیتی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں طلبہ و طالبات اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ ملک و قوم کا پوری دنیا میں نام روشن کرنے کا باعث بن سکیں۔

انہوں نے طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی کے تعلیمی سفر کا حصہ بن کر تدریسی عمل میں اضافہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یونیوسٹی میں سال میں دو بار داخلے کیے جاتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581522

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں