19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور شیخوپورہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن ، معروف ریسٹورنٹ...

لاہور شیخوپورہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن ، معروف ریسٹورنٹ بند ، 14 کو جرمانے عائد

- Advertisement -

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 29 پوائنٹس اور فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی ، ایک ریسٹورنٹ کو بند اور 14کو 3لاکھ 90ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھاری مقدار میں ایکسپائر گوشت،ناقص سبزیاں اور آئل تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ ناقص آئل سے کھانا تیار کرنے پر ریسٹورنٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582088

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں