26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںگاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی...

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں مارچ کے دوران اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 257 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل مار چ کے مقابلہ میں 7.5 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سا ل مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 239 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 3.4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

- Advertisement -

فروری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 249 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو مارچ میں بڑھ کر 257 ارب روپے ہو گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں