ڈھاکا ۔ 09 جون (اے پی پی) یورپی یونین کی جانب سے بنگلہ دیشی برآمدات پر سکیورٹی سکریننگ عائد کرنے کے اقدام نے بنگلہ دیشی برآمدکنندگان کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔مقامی حکام کے مطابق یورپی یونین نے بنگلہ دیش سے آنے والے برآمدی مال کویورپ میں داخلے سے قبل ڈبل سکریننگ چیک سے نکالنے کے بعد یورپ میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے سے بنگلہ دیشی برآمدات متاثر …
یورپی یونین کےلئے برآمدات پر ڈبل سکیورٹی سکریننگ عائد، بنگلہ دیشی برآمدکنندگان تشویش میں مبتلا

مزید خبریں
ڈھاکا ۔ 09 جون (اے پی پی) یورپی یونین کی جانب سے بنگلہ دیشی برآمدات پر سکیورٹی سکریننگ عائد کرنے کے اقدام نے بنگلہ دیشی برآمدکنندگان کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔مقامی حکام کے مطابق یورپی یونین نے بنگلہ دیش سے آنے والے برآمدی مال کویورپ میں داخلے سے قبل ڈبل سکریننگ چیک سے نکالنے کے بعد یورپ میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے سے بنگلہ دیشی برآمدات متاثر ہونے کا احتمال ہے کیونکہ اس اقدام سے جہاں برآمدکنندگان کا اضافی سرمایہ خرچ ہو گا وہاں سامان بھیجنے میں تاخیر بھی ہو گی۔بنگلہ دیش سے سالانہ 19 ارب ڈالر کی مصنوعات بالخصوص گارمنٹس یورپ جاتی ہیں۔بنگلہ دیش میں 4500 گارمنٹس فیکٹریوں سے 40 لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے۔








