- Advertisement -
لاہور۔20اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائجان کے ساتھ اشتراک کے لیے کوشاں ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584761
- Advertisement -