اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) چین اور پاکستان خطہ کی بیش قیمت ثقافت، مثبت تشخص اور تجارتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ پر ایک ماہ پر مشتمل ثقافتی کارواں کا آغاز کریں گے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ نے اتوار کو یہاں ”اے پی پی“ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ثقافتی کارواں علاقائی اور …
ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس سید جمال شاہ کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) چین اور پاکستان خطہ کی بیش قیمت ثقافت، مثبت تشخص اور تجارتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ پر ایک ماہ پر مشتمل ثقافتی کارواں کا آغاز کریں گے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ نے اتوار کو یہاں ”اے پی پی“ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ثقافتی کارواں علاقائی اور ثقافتی منسلکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنے کیلئے کارواں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قسمت بدلنے والے سی پیک منصوبہ سے صرف معیشت مستحکم اور ثقافتی فائدہ ہی نہیں ہو گا بلکہ صدیوں پرانے قدیم شاہراہ ریشم کے ثقافتی ورثہ کو دریافت کر کے اسے محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب چین کے وزیر ثقافت کے ہمراہ رواں سال اگست میں ارومچی (چین) میں ثقافتی کارواں کا باضابطہ آغاز کریں گی۔








