آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعہ کی رات اور 15اگست کوموسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہورمیں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

کل ہفتہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے اس دوران کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب اسلام آباد (سیدپور ویلیج 65، ائیرپورٹ 62، زیرو پوائنٹ 19، گولڑہ 18، بوکرا 09)، حافظ آباد 46، گوجرانوالہ 40، جہلم 24، ساہیوال 23، سیالکوٹ (سٹی 19، ائیرپورٹ 07)، چکوال 18، راولپنڈی (شمس آباد 18، نیو کٹاریاں 14، پیرودھائی 12، گوالمنڈی 10، چکلالہ 08)، اٹک ، منگلا 09، منڈی بہاؤالدین 03، مری، شیخوپورہ اور فیصل آباد 02، لاہور (ائیرپورٹ 02، سٹی 01)، خیبر پختونخوا: کالام 04، پشاور (با چا خان ائیرپورٹ 03، سٹی 02)، پاراچنار اور دیر (بالائی 02)، بلوچستان: بارکھان 06، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02اورکو ٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر، دادو، نوکنڈی اور دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں