32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر بہاول پور کا شہر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو...

ڈپٹی کمشنر بہاول پور کا شہر کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

- Advertisement -

بہاول پور۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے پولیو سے بچاؤ مہم کے موقع پر مختلف مقامات پر جا کر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے یونین کونسل نمبر 16 ماڈل ٹاؤن سی بہاول پورمیں موبائل ٹیموں کی کارکردگی کامعائنہ کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے فرید گیٹ کے مقام پر ٹرانزٹ ٹیم کی جانب سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین ضرورپلوائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں