دفاعی چیمپئن بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اوول ۔ 11 جون (اے پی پی) شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چیمپئن بھارت نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، شکست کے بعد پروٹیز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، جنوبی افریقن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.3 اوورز میں 191 رنز بنا …

اوول ۔ 11 جون (اے پی پی) شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چیمپئن بھارت نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، شکست کے بعد پروٹیز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، جنوبی افریقن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.3 اوورز میں 191 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ڈی کوک کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی بلے باز بھارتی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، کوک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے،6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا، 23 کے سکور پر روہت شرما کے آﺅٹ ہونے کے بعد دھون اور کپتان کوہلی نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 128 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا

مزید خبریں

Leave a Reply