وزیراعظم محمد نواز شریف آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پر آئے وفد کے اعزاز میں افطار و عشائیہ بھی دیں گے جدہ ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف آج ( پیر کو) شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پر آئے وفد کے اعزاز میں افطار و عشائیہ بھی دیں گے۔ …
وزیراعظم محمد نواز شریف آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے
شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پر آئے وفد کے اعزاز میں افطار و عشائیہ بھی دیں گے
جدہ ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف آج ( پیر کو) شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پر آئے وفد کے اعزاز میں افطار و عشائیہ بھی دیں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف جدہ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم خلیجی ممالک کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سینئر حکام بھی ہیں۔








