کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی ۔ 12 جون (اے پی پی) کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دروے کے دوران کور کمانڈر پشاور کو ان علاقوں کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔کور کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ تعارفی نشت میں پاک فوج …

راولپنڈی ۔ 12 جون (اے پی پی) کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دروے کے دوران کور کمانڈر پشاور کو ان علاقوں کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔کور کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ تعارفی نشت میں پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔دورے کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئرر کانسٹیبلری نارتھ میجر جنرل شاہین مظہر محمود بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply