چیف آف نیول سٹاف سے سری لنکن مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کی ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے سری لنکن مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایئر چیف مارشل کولیتھا گناتھیلا کے اور سری لنکا کی بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔ تینوں افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف نیول سٹاف کی سری لنکن نیول …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے سری لنکن مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایئر چیف مارشل کولیتھا گناتھیلا کے اور سری لنکا کی بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔ تینوں افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف نیول سٹاف کی سری لنکن نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سری لنکا کی بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل رویندرا وجے گونا رتنے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔ کمانڈر سری لنکن نیوی نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں قریبی اور گہرے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس ایڈمرل وجے گونا رتنے نے سری لنکا میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے دوران فوری اور بروقت امداد پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا اور پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم و ہمت کی تعریف کی جس کا شاندار مظاہرہ امدادی کارروائیوں کے دوران دیکھنے میں آیا۔ ایڈمرل ذکاءاﷲ نے کہا کہ سری لنکا کے عوام کی فوری اور بروقت امداد پاک بحریہ کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں دوست ملک کی مدد کرتا رہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply