سلانوالی۔12 جون (اے پی پی )زرعی ماہرین نے کہاہے کہ بہاریہ کا شت سویابین کی بہتر فصل کے حصول کیلئے آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کریں کہ پہلے اگاﺅ کے 20سے 25دن کے بعد پانی دیں باقی پانی موسم کے لحاظ سے 10سے 15دن کے وقفہ کے بعد دیں، پھول پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیا ل رکھیں بہاریہ فصل میں پھلیاں بننے سے فصل …
بہاریہ کا شت سویابین کو آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر کی جا ئے، زرعی ماہرین

مزید خبریں
سلانوالی۔12 جون (اے پی پی )زرعی ماہرین نے کہاہے کہ بہاریہ کا شت سویابین کی بہتر فصل کے حصول کیلئے آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کریں کہ پہلے اگاﺅ کے 20سے 25دن کے بعد پانی دیں باقی پانی موسم کے لحاظ سے 10سے 15دن کے وقفہ کے بعد دیں، پھول پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیا ل رکھیں بہاریہ فصل میں پھلیاں بننے سے فصل پکنے تک زیاد ہ گرمی ہوتی ہے اس لیے ا س وقت پانی کی فراہمی کوئی یقینی بنائیں عام طورپر بہاریہ فصل کیلئے 7پانی در کا ر ہوتے ہیں، اچھی پیداوا ر کے حصول کیلئے فصل کو 2مرتبہ گوڈ ی کریں پہلی گوڈ ی آبپاشی کے بعد کسولے سے کرنی چاہیے جبکہ دوسر ی گوڈ ی دوسرے پانی کے بعد ہل کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے








