پاناما کیس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازش ہے اور یہ سازش اس لئے تیار کی گئی کہ عوام کو گمراہ اورنواز شریف کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جا سکے، دانیال عزیز

پاناما کیس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازش ہے اور یہ سازش اس لئے تیار کی گئی کہ عوام کو گمراہ اورنواز شریف کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جا سکے، دانیال عزیز اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما کیس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازش ہے اور یہ سازش اس …

پاناما کیس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازش ہے اور یہ سازش اس لئے تیار کی گئی کہ عوام کو گمراہ اورنواز شریف کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جا سکے، دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما کیس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازش ہے اور یہ سازش اس لئے تیار کی گئی کہ عوام کو گمراہ اورنواز شریف کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جا سکے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ یہ مقدمہ عجیب وغریب موڑ پر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ 2 نومبر کو دائر کیا گیا تھا اسوقت جج نے کہا تھا کہ ہم درخواستیں اکٹھی سنیں گے لیکن درخواستیں اکٹھی نہیں سنی گئیں، جو بینچ تشکیل دیا گیا وہ ختم ہوگیا اب نیا بینچ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان مقدمات کی 2 نومبر کو ہی سماعت ہوتی تو اب تک فیصلہ بھی آ جاتا۔انہوں نے پانامہ کیس سے متعلق کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کا قانونی اختیار سب سے پہلے اسپیکر کو حاصل ہے پھر الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ اس مقدمے کی سماعت تیسری بار ہو رہی ہے اور جے آئی ٹی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دے سکی، وہ کہتے ہیں کہ انہیں اب بھی تحقیقات اورثبوت اکٹھے کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ سازش اس لئے کی گئی کہ عوام کو گمراہ اور ان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عوام سال 2018 میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ایک بار پھر ووٹ دے کر ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں اور نئے پاکستان کے خواب کو تعبیر دیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply