29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوانڈہ کریم خان میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، والدہ کا دکھ...

وانڈہ کریم خان میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، والدہ کا دکھ بھرا بیان

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 25 اپریل (اے پی پی):پنیالہ کے علاقے وانڈہ کریم خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اراضی غلام جان کے اندر پیش آیا، جہاں مقتول کی لاش گولیوں سے چھلنی پائی گئی۔ مقتول محمد یوسف بن عطاء اللہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں موجود تھیں جب انہیں اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے کی لاش پڑی ہے۔ موقع پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا شدید فائرنگ کا نشانہ بنا ہے۔

مقتول کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ "میرے بیٹے کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اسے کیوں نشانہ بنایا گیا۔” انہوں نے عدالت انصاف سے فوری کارروائی کی اپیل کی۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ قتل ذاتی دشمنی یا زمینی تنازعے کی وجہ سے سکتا ہے۔ علاقے کے رہائشیوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس واقعے کی تفتیش کرے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587800

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں