موجودہ حکومت کے دور میں پچھلے چار سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری اور شارٹ فال میں کمی آئی ہے، وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) موجودہ حکومت کے دور میں پچھلے چار سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری اور شارٹ فال میں کمی آئی ہے۔وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق جون 2017ءمیں بجلی کی اوسطاً پیداوار 18ہزار 52 میگا واٹ ہے جو کہ 2012ءمیں 11 ہزار 240 میگا واٹ ‘ اور جون 2013ءمیں 11ہزار 240 …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) موجودہ حکومت کے دور میں پچھلے چار سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری اور شارٹ فال میں کمی آئی ہے۔وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق جون 2017ءمیں بجلی کی اوسطاً پیداوار 18ہزار 52 میگا واٹ ہے جو کہ 2012ءمیں 11 ہزار 240 میگا واٹ ‘ اور جون 2013ءمیں 11ہزار 240 میگاواٹ تھی‘ اسی طرح 2012ءمیں بجلی کا اوسطاً شارٹ فال 5ہزار 830میگا واٹ ‘ 2013ءمیں 7 ہزار 938 میگاواٹ تھا جو کہ 2017ءمیں اوسطاً میں 2 ہزار 789 میگاواٹ ہے۔ اس طرح بجلی کی پیداوار کے حساب سے شارٹ فال کی شرح 2012ءمیں 52فیصد اور 2013ءمیں 67 فیصد تھی جو کہ جون 2017ءمیں 15.4فیصد ہے۔اسی طرح 2012ءمیں بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 12ہزار 946میگاواٹ ‘ 2013ءمیں 13 ہزار 326میگاواٹ تھی جو کہ جون 2016ءمیں 17ہزار 400میگا واٹ تھی اور جون 2017ءمیں بڑھ کر بجلی کی زیادہ سے زیادہ یومیہ پیداوار 19ہزار 248 میگا واٹ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply