اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس غیر اعلانیہ دورہ پر کابل پہنچ گئے

کابل ۔ 14 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس غیر اعلانیہ دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے۔بدھ کو اقوام متحدہ کے ایسسٹنس مشن برائے افغانستان کے مطابق سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس کا دورہ افغانستان کی عوام سے یکجہتی،ترقی واستحکام اور امن کے اظہار کے لئے ہے۔ اینٹونیو گٹریس کا اقوام متحدہ کی سربراہی سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔یو این اے ایم …

کابل ۔ 14 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس غیر اعلانیہ دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے۔بدھ کو اقوام متحدہ کے ایسسٹنس مشن برائے افغانستان کے مطابق سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس کا دورہ افغانستان کی عوام سے یکجہتی،ترقی واستحکام اور امن کے اظہار کے لئے ہے۔ اینٹونیو گٹریس کا اقوام متحدہ کی سربراہی سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔یو این اے ایم اے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کابل میں اپنے قیام کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور سی ای او عبداللہ عبدللہ سے الگ الگ ملاقات کے علاوہ افغانستان میں مصروف عمل سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply