صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا جنوبی وزیر ستان میں تخریبی کارروائیوں پر اظہار مذمت

77

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):جنوبی وزیر ستان میں تخریبی کارروائیوں پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک دشمن عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتے اور انشاءاللہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائیوں کی بدولت دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے ہماری سکیورٹی فورسز ہر لمحہ سینہ سپر ہیں اور 3دنوں میں 70 سے زائد خوارج کو جہنم واصل کرنا پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔