29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومزرعی خبریںجامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب...

جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال کیا جائے ،محکمہ زراعت سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے جامن کے کاشتکاروں اورباغبانوں کوہدایت کی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں، اس طرح جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نےاے پی پی کو بتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20 سے 30کلوگرام فی پودا اور بڑے پودوں کو 50سے 55کلوگرام فی پوداڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پاؤیوریا،ایک پاؤ ڈی اے پی اور آدھا کلو گرام ایس اوپی کھاد فی پودابھی ڈالنی چاہیے ، بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھادکی شرح 3پاؤ یوریا،3پاؤڈی اے پی اور 3پاؤ ایس اوپی فی پوداہوتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہو تی ہے اس لیے 7سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دیناچاہیے تاکہ بہتررپیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589518

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں