فیصل آباد۔15 جون (اے پی پی )ماہرین لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہاہے کہ غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے مخلوط جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں اس طرح جہاں ملک میں بڑے گوشت کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں وہیں اضافی گوشت اور اس سے تیارکردہ دیگر مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ …
دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے مخلوط جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں، ماہرین لائیو سٹاک

مزید خبریں
فیصل آباد۔15 جون (اے پی پی )ماہرین لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہاہے کہ غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے مخلوط جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں اس طرح جہاں ملک میں بڑے گوشت کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں وہیں اضافی گوشت اور اس سے تیارکردہ دیگر مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیاجاسکتاہے ۔،اےک ملاقات کے دورا ن انہوںنے کہاکہ جانوروں کو فربہ کرنا ایک منافع بخش کاروبار کی صورت اختیارکرچکاہے لہٰذا بہتر منصوبہ بندی کر کے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتاہے ۔








