کراچی ۔15 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 57 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 287 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 324 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔15 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 57 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 287 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 324 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 97 لاکھ 79 ہزار 40 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 126.99 پوائنٹس کی مندی سے 24678.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 53.40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 237.81 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔








