پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 15 لاکھ 78 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 15 لاکھ 78 ہزار ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 15 لاکھ 78 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 29 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …

کراچی۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 15 لاکھ 78 ہزار ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 15 لاکھ 78 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 29 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 86 کروڑ 15 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 9 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 41 کروڑ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 29 کروڑ 60 ہزار ڈالر رہ گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply