دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،عائشہ رضا

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا ہے کہ دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں آج پولیو کے مریضوں کی تعداد کم ہوکر صرف دو رہ گئی ہے جو 2014ء میں تین سوچھ تھی۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو پولیو کے خاتمے سے متعلق گلوبل فورم کے سلسلے …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا ہے کہ دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں آج پولیو کے مریضوں کی تعداد کم ہوکر صرف دو رہ گئی ہے جو 2014ء میں تین سوچھ تھی۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو پولیو کے خاتمے سے متعلق گلوبل فورم کے سلسلے میںاٹلانٹا میں امریکہ میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی کوششوں کوسراہا۔بل گیٹس نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی مہم سے دنیا بھر میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کو معذوری سے بچایا جائے گا۔سینیٹر عائشہ نے بل گیٹس کو پولیو وائرس کے تدارک کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال اور دور دراز علاقوں تک رسائی دو بڑی چیلنجز تھے جس پر موجودہ حکومت نے اپنے عزم اور ولولے سے قابو پا لیا ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی پولیو کا وائرس ہوگا تو بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہونگی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply