لاہور ۔ 16 جون (اے پی پی) انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے باﺅلر حسن علی نے حاصل کیں۔ شیکھردھون نے چار میچز میں 317 رنز بنائے، روہت شرما نے چار میچز میں 304 رنز سکور کیے۔ بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال فہرست …
انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اب تک سب سے زیادہ رنز بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے بنائے، وکٹیں پاکستان کے باﺅلر حسن علی نے حاصل کیں

مزید خبریں
لاہور ۔ 16 جون (اے پی پی) انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے باﺅلر حسن علی نے حاصل کیں۔ شیکھردھون نے چار میچز میں 317 رنز بنائے، روہت شرما نے چار میچز میں 304 رنز سکور کیے۔ بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے چار میچز میں 293 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے جے روٹ نے چار میچز میں 258 رنز بنائے۔ باﺅلنگ میں پاکستان کے نوجوان بولر حسن علی سر فہرست ہیں۔ انہو ںنے چار میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیز ل ووڈ نے 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلینڈ کے لائم پلنکٹ 8 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔








