لندن ۔ 16 جون (اے پی پی) ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کا آغاز ہوچکا ہے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے، لیگ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستانی ٹیم کا (آج) ہفتہ کو کوئی میچ نہیں، لیگ میں (کل) اتوار کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ …
ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ میں (آج) تین میچ کھیلے جائینگے، (کل) روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا

مزید خبریں
لندن ۔ 16 جون (اے پی پی) ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کا آغاز ہوچکا ہے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے، لیگ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستانی ٹیم کا (آج) ہفتہ کو کوئی میچ نہیں، لیگ میں (کل) اتوار کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 25 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ارجنٹائن، چین، انگلینڈ، کوریا اور ملائیشیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ میں 17 جون کو شیڈول میچز میں چین کا مقابلہ کوریا، کینیڈا کا مقابلہ بھارت، انگلینڈ کا مقابلہ ملائیشیا اور ہالینڈ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا








