آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں، حریف کوئی بھی ہو فائنل میں کامیابی کے لئے میدان میں اتریں گے، روہت شرما

لندن ۔ 16 جون (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ …

لندن ۔ 16 جون (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پاکستان کے خلاف جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتارینگے اور ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرینگے۔ اپنے ایک بیان روہت شرما نے کہا کہ پوری ٹیم فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہے اور اب پوری ٹیم کی تمام تر توجہ پاکستان کے خلاف فائنل میچ پر مرکوز ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply