پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.234 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.234 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.878 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.234 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10618 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.234 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.878 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.234 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10618 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.966 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.470 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 396.905 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 200.629 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 91.100 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 77.825 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 31.339 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.295 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply