پا کستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کا شائقین بے تابی سے انتظار کررہے ہیں

لاہور۔16 جون (اے پی پی )پاکستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اتوار کو ہونے والے فائنل کا شائقین کرکٹ بے تابی سے انتظار کررہے ہیں ۔اگر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو جیت کا تناسب بھارت کا زیادہ دکھائی دیتا ہے۔بھارت نے اب تک چیمپئنز ٹرافی میں 28 میچ کھیلے جن میں سے 18 جیتے اور 7 …

لاہور۔16 جون (اے پی پی )پاکستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اتوار کو ہونے والے فائنل کا شائقین کرکٹ بے تابی سے انتظار کررہے ہیں ۔اگر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو جیت کا تناسب بھارت کا زیادہ دکھائی دیتا ہے۔بھارت نے اب تک چیمپئنز ٹرافی میں 28 میچ کھیلے جن میں سے 18 جیتے اور 7 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اس طرح ٹورنامنٹ میں بھارت کی کامیابی کا تناسب 72 فیصد ہے۔پاکستان نے اس ایونٹ میں 22 میچ کھیلے 10 جیتے اور 12 میں اسے ہار نصیب ہوئی اس طرح پاکستان کی جیت کا تناسب 45.45 ہے جو بھارت کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply