اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکج کے تحت وزارت تجارت کی تجاویز کی منظوری دی ہے جس کے تحت برآمد کنندگان 30 جون 2017ءتک کی جانے والی برآمدات کے کلیمز 30 ستمبر 2017ءتک جمع کرا سکیں گے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی …
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکج کے تحت وزارت تجارت کی تجاویز کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکج کے تحت وزارت تجارت کی تجاویز کی منظوری دی ہے جس کے تحت برآمد کنندگان 30 جون 2017ءتک کی جانے والی برآمدات کے کلیمز 30 ستمبر 2017ءتک جمع کرا سکیں گے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی تجویز کی منظوری بھی دی ہے، گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کی تاریخ کو 31 اگست 2017ءتک توسیع دی ہے جبکہ 15 مارچ 2017ءتک محکمہ خوراک سے گندم اٹھانے والے برآمد کنندگان بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ ای سی سی نے افغانستان کو گندم کی فراہمی کے حوالہ سے پاسکو کی واجب الوصول رقوم کے طریقہ کار کی بھی منظوری دےدی ہے۔








