تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ، پاکستانی ٹیم نے ایک درجہ ترقی پا کر چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

دبئی ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، 2019ءمیں شیڈول ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی بھی یقینی ہو گئی، بھارتی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ اتوار کو آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی …

دبئی ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، 2019ءمیں شیڈول ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی بھی یقینی ہو گئی، بھارتی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ اتوار کو آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلوی ٹیم نے ایک درجہ ترقی پا کر بھارت کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا، انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے، پاکستانی ٹیم ایک درجے ترقی پا کر 95 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، بنگلہ دیشی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply