اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار فتح کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن منایا گیا، لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی، قومی ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد منچلے …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار فتح، ملک بھر میں جشن کا سماں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار فتح کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن منایا گیا، لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی، قومی ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد منچلے گھروں سے نکل آئے اور سڑکوں پر خوب جشن منایا، شہر شہر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ لوگوں نے ڈھول کی تھاپ بھنگڑے ڈالے، مساجد میں نوافل ادا کئے گئے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔








