آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، حسن علی باﺅلنگ اور دھون بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی باﺅلنگ اور بھارتی بلے باز شیکھر دھون بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں باﺅلنگ کے شعبے میں پاکستانی باﺅلر حسن علی چھائے رہے، انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 13 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی باﺅلنگ اور بھارتی بلے باز شیکھر دھون بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں باﺅلنگ کے شعبے میں پاکستانی باﺅلر حسن علی چھائے رہے، انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 13 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، آسٹریلیا کے ہیزلووڈ 9 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے جنید خان 8 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر رہے، دوسری جانب بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے شیکھر دھون 338 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، روہت شرما 304 رنز بنا کر دوسرے، تمیم اقبال 293 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے، پاکستان کے فخر زمان ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 252 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply