بھارت کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا باعث فخر لمحہ ہے، فخر زمان پاکستان کرکٹ کا قیمتی سرمایہ ہیں، جیت کا کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے، سرفراز احمد

اوول ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنا باعث فخر لمحہ ہے، ایونٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی، فخر زمان پورے ایونٹ میں چیمپئن کی طرح کھیلے اور میرے نزدیک وہ پاکستان کرکٹ کا قیمتی سرمایہ ہیں، ٹائٹل جیتنے …

اوول ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنا باعث فخر لمحہ ہے، ایونٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی، فخر زمان پورے ایونٹ میں چیمپئن کی طرح کھیلے اور میرے نزدیک وہ پاکستان کرکٹ کا قیمتی سرمایہ ہیں، ٹائٹل جیتنے کا کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے، بھارتی قائد ویرات کوہلی نے بھی شاہینوں کی عمدہ پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ گرین شرٹس نے تینوں شعبوں میں اچھی کرکٹ کھیلی اسلئے وہ جیت کی حقدار تھی، پاکستانی ٹیم نے ثابت کر دیا جب ان کا دن ہو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply