اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) گزشتہ تین سال کے دوران زائد پیداوار کے حامل مکئی کے نئے بیجوں کی تیاری سے فی ہیکڑ پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگے بیجوں کی درآمدات میں کمی سے سقیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوئی ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مکئی کی ملکی پیداوار میں …
گزشتہ تین سال کے دوران زائد پیداوار کے حامل مکئی کے نئے بیجوں کی تیاری سے فی ہیکڑ پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن کا اضافہ ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) گزشتہ تین سال کے دوران زائد پیداوار کے حامل مکئی کے نئے بیجوں کی تیاری سے فی ہیکڑ پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگے بیجوں کی درآمدات میں کمی سے سقیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوئی ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مکئی کی ملکی پیداوار میں 16.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور پیداوار کا حجم 6.13 ملین ٹن تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مکئی کی 5.271 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مکئی کا زیر کاشت رقبہ بھی 1.191 ملین ہیکٹرز سے 1.334 ملین ہیکٹرز تک بڑھا ہے اور اسی طرح زیادہ پیداوار کے حامل ملک میں تیار کئے جانے والوں بیجوں کی کاشت سے اوسط فی ہیکٹر پیداوار بھی 4426 کلو گرام سے 4595 کلو گرام فی ہیکٹر تک بڑھ گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں مکئی کی فی ہیکٹر پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن فی ہیکٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








