آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

لندن ۔ 19 جون (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات لیگ میچ کھیلے گی اور چار ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ، …

لندن ۔ 19 جون (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات لیگ میچ کھیلے گی اور چار ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ، دوسرا 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا 2 جولائی کو بھارت، چوتھا 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply