ایشیائی منڈی میں بر آمدی چاول کے بھاﺅ میں اضافہ

ویتنام ۔ 19 جون (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں بر آمدی چاول کے بھاﺅ میں اضافہ ہو گیا ،تھائی لینڈ کے بنچ مارک پانچ فیصد بروکن چاول کے اوسط نرخ 450 سے 457 ڈالر فی ٹن (جمع ایف او بی) پر آگئے ہیں۔ویتنام میں پانچ فیصد بروکن چاول کے اوسط نرخ 410 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ پر ہیں جو کہ گذشتہ ہفتے 395 اور 400 ڈالر پر …

ویتنام ۔ 19 جون (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں بر آمدی چاول کے بھاﺅ میں اضافہ ہو گیا ،تھائی لینڈ کے بنچ مارک پانچ فیصد بروکن چاول کے اوسط نرخ 450 سے 457 ڈالر فی ٹن (جمع ایف او بی) پر آگئے ہیں۔ویتنام میں پانچ فیصد بروکن چاول کے اوسط نرخ 410 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ پر ہیں جو کہ گذشتہ ہفتے 395 اور 400 ڈالر پر تھے۔بنگلہ دیشی چاول کے نرخ 430 سے470 ڈالر ٹن فری آن بورڈ پر آچکے ہیں،بنگہ دیش کی حکومت ملک میں چاول کو ذخیرہ کم ہونے کے بعد مقامی سطح پر چاول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے تھائی لینڈ اور بھارت سے چاولوں کی درآمد کے لئے رابطے کر رہا ہے۔بھارت کا پانچ فیصد بروکن چاول کا ریٹ 7 ڈالر چڑھنے کے بعد 422 سے425 ڈالر فی ٹن پر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply