پشاور۔20 جون (اے پی پی)مایہ ناز کرکٹر فخر زمان نے کہاہے کہ چیمپئن ٹرافی جیتنا قوم کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ‘ آبائی گاﺅں کاٹلنگ مردان پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فخر زمان نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی قوم کی دعاﺅں سے ممکن ہوئی‘ جس طرح کامیابی ملی اس پر اﷲ تعالیٰ کا شکرادا کرتاہوں ‘تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا‘جیت کا کریڈٹ مینجمنٹ کو …
چیمپئن ٹرافی جیتنا قوم کیلئے بڑا تحفہ ہے‘فخر زمان

مزید خبریں
پشاور۔20 جون (اے پی پی)مایہ ناز کرکٹر فخر زمان نے کہاہے کہ چیمپئن ٹرافی جیتنا قوم کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ‘ آبائی گاﺅں کاٹلنگ مردان پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فخر زمان نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی قوم کی دعاﺅں سے ممکن ہوئی‘ جس طرح کامیابی ملی اس پر اﷲ تعالیٰ کا شکرادا کرتاہوں ‘تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا‘جیت کا کریڈٹ مینجمنٹ کو جاتاہے ‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت سے گرو پ میچ میں شکست کے بعد تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا‘ ہر میچ کے بعد ہونے والی میٹنگ میں کوچ اور کپتان یہی کہتے تھے کہ آخری میچ سمجھ کر کھیلناہے‘جس کے نتیجے میں آج ہم چیمپئن بن گئے








