39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب اور قازقستان میں سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

سعودی عرب اور قازقستان میں سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

ریاض ۔12مئی (اے پی پی):سعودی عرب اور قازقستان میں سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نےریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں قازقستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کا خیرمقدم کیا۔

سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملاقات سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہو رہی ہے جس کا مقصد قازقستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر بھی زور دیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرمعاون وزریر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں