انڈونیشیا میں جہاز ڈوبنے سے7سیاح ہلاک، 34 زخمی

۔12مئی (اے پی پی):انڈونیشیا کے میں جہاز ڈوبنے سے7مقامی سیاح ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بنکولو کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ مسلیکون سوڈک نے بتایا کہ لکڑی کا ایک جہاز ٹکوس جزیرے سے بنکولو شہر آتے ہوئے تیز ہواؤں اور لہروں کے باعث ایک چٹان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7مقامی سیاح ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو …

۔12مئی (اے پی پی):انڈونیشیا کے میں جہاز ڈوبنے سے7مقامی سیاح ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بنکولو کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ مسلیکون سوڈک نے بتایا کہ لکڑی کا ایک جہاز ٹکوس جزیرے سے بنکولو شہر آتے ہوئے تیز ہواؤں اور لہروں کے باعث ایک چٹان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7مقامی سیاح ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیوں نے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کرادیا ہے۔