29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا ہی اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کر سکتا...

امریکا ہی اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کر سکتا ہے ، فلسطینی نائب صدر

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔12مئی (اے پی پی):فلسطین نے کہا ہے کہ امریکا واحد فریق ہے جو اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فلسطینی ریاست کے حصول کا بہترین راستہ مسلح جدوجہد نہیں بلکہ پرامن مزاحمت ہے۔ ہم اپنے حقوق کے حصول اور اپنی ریاست بنانے کے لئے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ہماری ترجیح فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین پر محفوظ بنانا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکا واحد فریق ہے جو اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمرانی کا کوئی متبادل قبول نہیں کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595952

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں