27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسٹریٹجک معدنیات کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات...

سٹریٹجک معدنیات کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے،چین

- Advertisement -

بیجنگ۔12مئی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ہم سٹریٹجک معدنیات کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کےلئے عملی اور موثر اقدامات کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معدنی وسائل کے برآمدی کنٹرول کو مضبوط بنانا قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ چین نے بعض سٹریٹجک معدنیات پر برآمدی پابندیاں نافذ کی ہیں، یہ معلوم ہوا ہے کہ بعض غیر ملکی اداروں نے غیر قانونی مقامی افراد کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے سمگلنگ اور دیگر ذرائع سے برآمدی کنٹرول کے اقدامات سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان سٹریٹجک وسائل کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے چین نے غیر قانونی اور عدم تعمیل کی سرگرمیوں جیسے جھوٹے اعلان، چھپانے اور تیسرے ممالک کے ذریعے ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چین نے قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرنے کے لئے اس طرح کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے پیچھے غیر قانونی اداروں اور سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لئے کسٹمز کے معائنے اور کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مزید کارروائیاں بھی شروع کی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں