حویلی بہادر شاہ ، بھکی اور بلو کی پاور پلانٹس کو گیس پر چلایا جائے گا، مجموعی طورپر 3600میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 36سو میگاواٹ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ بجلی گھر سے آزمائشی پیداوار شروع ہوگئی ہے جبکہ پہلے مرحلہ میںبجلی گھر 750میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق حویلی بہادر شاہ ، بھکی اور بلو کی …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 36سو میگاواٹ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ بجلی گھر سے آزمائشی پیداوار شروع ہوگئی ہے جبکہ پہلے مرحلہ میںبجلی گھر 750میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق حویلی بہادر شاہ ، بھکی اور بلو کی پاور پلانٹس کو گیس پر چلایا جائے گا۔ ان منصوبوں سے مجموعی طورپر 3600میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ بلو کی پاور پلانٹ سے پیداوار قومی گرڈ میں شامل ہوچکی ہے ۔ حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ سے مجموعی طورپر 1230میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ حویلی بہادر شاہ بجلی گھر کی پہلی گیس ٹربائن سے مئی میں پیداوار کاآغاز ہوا اور 750میگاواٹ بجلی کی پیداوار ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔ بلو کی پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے بھی منسلک کردیاگیا ہے ۔ اس پاور پلانٹ کو دو ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply