قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بارے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پر سماءٹی وی کو اظہار وجوہ کا نوٹس

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے موجودہ کپتان سرفراز احمد کے بارے میں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پر سماءٹی وی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ‘تین یوم میں ٹی وی چینل نوٹس کا جواب دے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماءٹی وی پر سابق کپتان …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے موجودہ کپتان سرفراز احمد کے بارے میں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پر سماءٹی وی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ‘تین یوم میں ٹی وی چینل نوٹس کا جواب دے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماءٹی وی پر سابق کپتان عامر سہیل کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کے بارے میں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پر پیمرا کو شکایت درج کرائی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پیمرا نے ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ۔اظہار وجوہ نوٹس میں چینل کے چیف ایگزیکٹو کو 23جون صبج 11بجے ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا گیا ہے۔عامر سہیل بھی اگر اپنا موقف پیش کرنا چاہیں تو وہ بھی اسی وقت پیش ہوسکتے ہیں ۔مقررہ تاریخ تک جواب موصول نہ ہونے یا ذاتی شنوائی پر پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply