حج پرمٹ اور حج ویزا کے حصو ل کے ذریعے ہی مناسک حج کی ادائیگی ہو سکے گی ، سعودی وزارت حج و عمرہ

ریاض۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف متعلقہ ضروری ضوابط اور قوانین، خاص طور سے مقامی عازمین کے لئے حج پرمٹ اور بیرون ملک سے عازمین کے لئے حج ویزا کے حصول کی تعمیل کے ذریعے ہی مناسک حج کی ادائیگی ہوسکے گی ۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ ان شرائط کا مقصد ضوابط پر عملدرآمد …

ریاض۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف متعلقہ ضروری ضوابط اور قوانین، خاص طور سے مقامی عازمین کے لئے حج پرمٹ اور بیرون ملک سے عازمین کے لئے حج ویزا کے حصول کی تعمیل کے ذریعے ہی مناسک حج کی ادائیگی ہوسکے گی ۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ ان شرائط کا مقصد ضوابط پر عملدرآمد کا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے مناسک حج کی آسانی اور سکون سے ادائیگی میں سہولت پیدا ہو گی۔

یہ مقصد غیر ملکی سفارتخانوں، خادم حرمین الشریفین، ذرائع ابلاغ کے دفاتر اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود حج و عمرہ دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعے عازمین تک جامع اور موثر رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان مسلسل کوششوں کے ذریعے سعودی وزارت حج و عمرہ کا مقصد مناسک حج کی با آسانی ، محفوظ انداز میں اور بغیر کسی مشکل کے ادائیگی کی ضمانت دینا ہے۔

اس مقصد کو عازمین کی تعداد کا انتظام کرکے ، زمینی منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد کر کے اور عازمین کو فراہم کی جانےوالی خدمات کے معیار کو بہتر بنا کر پورا کیا جاتا ہے۔ نتیجتاً ضروری اجازت ناموں پر سختی سے عمل کر کے حج کی ادائیگی کو بھرپور بنانے اور عازمین کو مطمئن کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں