سعودی ولی عہد کی درخواست پر امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کر نے کا اعلان

ریاض ۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شامی عوام کو ایک نئی امید …

ریاض ۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شامی عوام کو ایک نئی امید دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے شامی قوم سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کے لیے کچھ خاص دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، جو ایک طویل عرصے سے بدترین حالات سے گزر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جلد شامی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام میں ایک نئی حکومت قائم ہو چکی ہے جو استحکام کی کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ کامیاب ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان ساموئل وربرگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ شام پر پابندیاں ہٹانے کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی قیادت نے اب تک جو اقدامات کیے ہیں،

ان سے امریکہ کو مثبت اشارے ملے ہیں۔وربرگ کے مطابق شامی عوام اب بین الاقوامی تنہائی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا ایک تاریخی موقع ان کے پاس موجود ہے، خاص طور پر اسد حکومت کے خاتمے اور ایران کے اثر و رسوخ میں کمی کے بعد شامی عوام کے پاس اپنے حالات بدلنے کا موقع ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں