امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، ایران

تہران ۔14مئی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ تاس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام بارے اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پابندیاں مذاکرات کے حوالے سے ہمارے نقطہ …

تہران ۔14مئی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ تاس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام بارے اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پابندیاں مذاکرات کے حوالے سے ہمارے نقطہ نظر کو متاثر کریں گی۔

واضح رہے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 12 مئی کوامریکا نے ایران کے تین افراد اور ایک ادارے پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مبینہ کردار پر پابندیاں عائد کر د گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو کافی حد تک بڑھا رہا ہے اور جوہری ہتھیاروں اور جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے نظام پر تحقیق اور ترقی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں