اردن میں علاج کے بعد 17 فلسطینی بچے غزہ واپس پہنچ گئے

غزہ ۔14مئی (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران ذخمی ہونے والے 17 فلسطینی بچے اردن میں علاج کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس غزہ پہنچ گئے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق ان بچوں کو اردن کے میڈیکل کوریڈور کے ایک اقدام کے طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ میڈیکل کوریڈوراردنی مسلح افواج، وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ساحلی علاقے …

غزہ ۔14مئی (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران ذخمی ہونے والے 17 فلسطینی بچے اردن میں علاج کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس غزہ پہنچ گئے ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق ان بچوں کو اردن کے میڈیکل کوریڈور کے ایک اقدام کے طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ میڈیکل کوریڈوراردنی مسلح افواج، وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ساحلی علاقے کے افراد کو طبی امداد فراہم کرتا ہے۔

ان فلسطینی بچوں کو 4 مارچ کو غزہ سے اردن لایا گیا تھا۔ اردن کے خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے پہلے گروپ میں سے 17 بچے اب مکمل صحت یاب ہیں، تاہم دیگر 12 بچوں کا علاج جاری ہے۔یاد رہے کہ اردن کی میڈیکل کوریڈور غزہ میں اسرائیلی جنگ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران میں فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں فیلڈ ہسپتالوں کا قیام، انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی، طبی شعبے میں مدد، موبائل بیکری نیز زخمی فلسطینی بچوں کا علاج شامل ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں