برازیل کی خاتون اول کا بیجنگ میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ،فن پاروں کی نمائش دیکھی

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):چین کی خاتون اول پنگ لی یوان اور برازیل کی خاتون اول روزانجیلا نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ کیا۔ روز انجیلا برازیل کے صدر کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق دونوں خواتین نے تھیٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور وہاں منعقد فن پاروں کی خصوصی نمائش دیکھی۔ اس موقع پر انہوں نے بین …

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):چین کی خاتون اول پنگ لی یوان اور برازیل کی خاتون اول روزانجیلا نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ کیا۔ روز انجیلا برازیل کے صدر کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق دونوں خواتین نے تھیٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور وہاں منعقد فن پاروں کی خصوصی نمائش دیکھی۔

اس موقع پر انہوں نے بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور فنونِ لطیفہ کو فروغ دینے میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کے مثبت کردار کو سراہا۔دورے کے اختتام پر پنگ لی یوان اور روز انجیلا نے خصوصی ثقافتی پروگرام میں شرکت کی جس میں کلاسیکل اوپیرا اور چین برازیل دوستی پر مبنی گیتوں کا دلکش مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چین کی خاتون اول نے کہاکہ چین اور برازیل دونوں ثقافت و فنون کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہمارے ثقافتی تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے عوامی سطح پر افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ مثبت رجحان جاری رہے گا اور دونوں اقوام کے درمیان عوامی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔برازیل کی خاتون اول روز انجیلا نے کہا کہ وہ برازیل اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں